امریکہ کے خصوصی طیارے کو بھی اسلام آباد میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی

امریکہ کے خصوصی طیارے کو بھی اسلام آباد میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی
امریکہ کے خصوصی طیارے کو بھی اسلام آباد میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن نے امریکہ کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دیدی، خصوصی طیارہ امریکی سفارتی عملے کو لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔اومنی ایئر کا خصوصی طیارہ 45 رکنی امریکی سفارتی عملے کو لے کر 30 مئی کو اسلام آباد پہنچے گا جبکہ واپسی پر 8 سفارتی عملے کو اسلام آباد سے واپس امریکہ لے جائے گا۔امریکی سفارتی عملے کو وزارت خارجہ کی درخواست پر خصوصی طیارے کی اجازت دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت نامہ جاری کیا۔ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اومنی ایئر لائن کو کورونا وائرس سے بچاو¿ کے تمام ایس اوپیز پر عملدر آمد یقینی بنانا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -