طیارہ حادثہ، بالآخر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی میدان میں آگئے، ہدایات جاری کردیں

طیارہ حادثہ، بالآخر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی میدان میں آگئے، ہدایات ...
طیارہ حادثہ، بالآخر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی میدان میں آگئے، ہدایات جاری کردیں

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو جلد ازجلد معاوضہ کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔ صدر نے یہ ہدایت پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل (ر) ارشد ملک سے بات چیت کرتے ہوئے دی پی آئی اے کے سی ای او نے گزشتہ روز ایوان صدر میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

ارشد ملک نے صدر کو حادثہ کے بعد لواحقین کو دئیے جانے والے ریلیف کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صدر کو بتایا گیا کہ اب تک 44 میتیں لواحقین کے حوالے کی جاچکی ہیں۔ صدر نے کہا کہ طیارے کا حادثہ ایک بڑا سانحہ ہے جس پر پوری قوم سوگوار ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -