سیاہ فام شخص کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار کی بیوی بھی میدان میں آگئی،بڑا اعلان کردیا

سیاہ فام شخص کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار کی بیوی بھی میدان میں آگئی،بڑا ...
سیاہ فام شخص کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار کی بیوی بھی میدان میں آگئی،بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں سیاہ فام شہری کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار کا گھر ٹوٹنے کا خدشہ پیدا گیا،قتل میں ملوث پولیس افسر کی بیوی کا طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ، افسر کی اہلیہ کیلی شوین نے کہا جارج فلائیڈکے قتل پرانتہائی دکھ اورافسوس ہے۔

امریکی ٹی وی این بی سی نیوز کے مطابق مینیسوٹا میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث پولیس افسر ڈیرک شوین کی بیوی کیلی شوین نے 10سالہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور طلاق کے لئےعدالت میں درخواست دے دی ہے۔

پولیس افسر کی اہلیہ کیلی شوین نے کہا کہ جارج فلائیڈکے قتل پرانتہائی دکھ اورافسوس ہے۔

خیال رہے امریکا کی ریاست مینیسوٹا میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے قتل کےبعدشروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ملک بھرمیں پھیل گیا ہے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاوس کے سامنےسیکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا۔کشیدگی بڑھنے پر صدارتی محل کو لاک ڈاون کردیاگیا۔بروکلین میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر آئے، گاڑیاں جلائی گئیں اور پولیس کا گھیراو کیا گیا جس پر سکیورٹی اہلکار بھی حرکت میں آگئے اور لاٹھی چارج کرتےہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار نے سیاہ فام شخص کو دبوچ رکھا اور اس کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھا ہوا ہے۔

بعد ازاں سیاہ فام شخص کی شناخت 46 سالہ جارج فلائیڈ کے نام سے ہوئی جو گردن پر گھٹنے کی وجہ سے سانس نہیں لے سکا اور دم توڑ دیا۔