”میرا یہ کہنے کا مقصد نہیں تھا “ بین سٹوکس اپنے بیان سے مکر گئے

”میرا یہ کہنے کا مقصد نہیں تھا “ بین سٹوکس اپنے بیان سے مکر گئے
”میرا یہ کہنے کا مقصد نہیں تھا “ بین سٹوکس اپنے بیان سے مکر گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر بین سٹوکس اپنے بیان سے مکر گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش آل راﺅنڈر نے اپنی کتاب ”آن فائر“ میں کہا تھا کہ ورلڈ کپ 2019ءمیں بھارتی کرکٹرز نے انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے کوشش نہیں کی، اس میچ میں شکست کی وجہ سے پاکستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی تاہم بین سٹوکس نے شکوک کا اظہار ضرور کیا لیکن واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔

بین سٹوکس کی جانب سے یہ سب سامنے آنے پر پاکستانی کرکٹرز نے کہا کہ اس سے ورلڈکپ کے دوران ظاہر کئے جانے والے ہمارے شکوک کی تصدیق ہو گئی ہے تاہم بین سٹوکس نے اپنا دامن بچاتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، میرا بات کہنے کا مطلب یہ نہیں تھا۔

مزید :

کھیل -