سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے کا پہلا گانا منظر عام پر آگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق قومی کر کٹر مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق کا پہلا گانا منظر عام پر آگیا۔24 سالہ بزل مشتاق نے انگلینڈ سے آرکیٹیکچر میں تعلیم حاصل کی اور اب انہوں نے شوبز سے منسلک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔گلوکاری کے بعد بزل مشتاق اداکاری میں بھی جوہر دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی اداکاری کا پراجیکٹ بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ادکاری اور گلوکاری میرے بیٹے کا شوق ہے، میں اس میں رکاوٹ نہیں بنا، بزل نے مجھ سے اس حوالے سے رائے لی تو میں نے اسے روکا نہیں بلکہ بزل سے کہا کہ بس اچھے برے کا خیال رکھنا ، اسے کچھ حدود بھی بتائیں، وہ یقیناً ان میں رہے گا۔
۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔