نواز شریف کی سوشل میڈ یا پر پھیلنے والی تازہ تصویر پر فواد چوہدری کا رد عمل بھی سامنے آگیا

نواز شریف کی سوشل میڈ یا پر پھیلنے والی تازہ تصویر پر فواد چوہدری کا رد عمل ...
نواز شریف کی سوشل میڈ یا پر پھیلنے والی تازہ تصویر پر فواد چوہدری کا رد عمل بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہل خانہ کے ساتھ منظر عام پر آنے والی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی تصویر ہمارے نظام کا منہ چڑارہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ایک تصویر شیئر کی جس میں میاں نواز شریف لندن میں اپنی بہو اور پوتی کے ہمراہ دیکھے جا سکتے ہیں۔تصویر کے ساتھ فواد چوہدری نے تحریر کیا کہ یہ تصویر ہمارے نظام انصاف، قانون، انتظامیہ اور عدالتی نظام کا منہ چڑا رہی ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے یہ بھی لکھا کہ تصویریں بتاتی ہیں کہ آخر عوام احتساب کے نظام پر کتنا اعتماد کر سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -