شوہر کی جانب سے سمارٹ فون نہ لے کر دینے پر بیوی  نے خود کشی کرلی

شوہر کی جانب سے سمارٹ فون نہ لے کر دینے پر بیوی  نے خود کشی کرلی
شوہر کی جانب سے سمارٹ فون نہ لے کر دینے پر بیوی  نے خود کشی کرلی

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک خاتون نے شوہر کی جانب سے سمارٹ فون نہ لے کر دینے پر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلی میں 29 سالہ جیوتی نے اپنے شوہر سے کہا تھا کہ نیا سمارٹ فون لا کر دے تاکہ بچوں کی آن لائن کلاسز کا انتظام ہوسکے۔ شوہر نے مبینہ طور پر سمارٹ فون لا کر دینے پر انکار کردیا جس پر طیش میں آکر جیوتی نے خود کو آگ لگا لی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جیوتی کو ہسپتال منتقل کیا تاہم اس کا جسم 90 فیصد جھلس گیا تھا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔

خود سوزی کرنے والی خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ جیوتی سے اس کی شادی 7 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں، جیوتی اسے سمارٹ فون دلانے پر زور دے ہی تھی۔ اس نے جیوتی سے کہا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد فون دلائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -