سوشل میڈ یا پر نواز شریف کی تصویر پھیلنے کے بعد مریم نواز نے بھی خاموشی توڑ دی

سوشل میڈ یا پر نواز شریف کی تصویر پھیلنے کے بعد مریم نواز نے بھی خاموشی توڑ دی
سوشل میڈ یا پر نواز شریف کی تصویر پھیلنے کے بعد مریم نواز نے بھی خاموشی توڑ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کی تصویر سوشل میڈ یا پر پھیلنے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح نواز شریف کی ایک جھلک سے انکے مخالفین کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اسی طرح اس تصویر سے جس طرح میاں صاحب کے چاہنے والے خوش ہوئے ہیں اور انکو حوصلہ ملا ہے،اس سے انکو سمجھ آ جانی چاہیے کہ ایسی حرکتوں سے یہ صرف اپنا مزید نقصان اور میاں صاحب کا انجانے میں فائدہ کر جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انکو اصل تکلیف اس بات کی ہے کہ نواز شریف کو یہ اپنی پوری قوت اور طاقت کے اندھے استعمال کے باوجود نقصان نہیں پہنچا سکے۔ ان لوگوں نے میاں صاحب کو مارنے کی پوری کوشش کی لیکن الّلہ نے بچا لیا۔ نواز شریف کا خوف نا انکو جینے دیتا ہے نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے۔ یہی انکی سزا ہے۔

مزید :

قومی -