نواز شریف کی تصویر پر شہباز گل نے مریم نواز کو جواب دے دیا

نواز شریف کی تصویر پر شہباز گل نے مریم نواز کو جواب دے دیا
نواز شریف کی تصویر پر شہباز گل نے مریم نواز کو جواب دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ تصویر سوشل میڈ یا پر سامنے آنے کے بعد مریم نواز کی ٹوئٹ پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل بھی میدان میں آ گئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جھلک ضرور دیکھائیں بار بار دیکھائیں کیوں کہ اسی جھلک سے عوام کو پتہ چلتا ہے کہ میاں صاحب کبھی بھی اس طرح سے بیمار نہیں تھے-عوام سے اداروں سے جھوٹ بولا گیا۔ اخلاقیات کا لیول یہ ہے کہ پہلے دبا کر جھوٹ بولا جاتا ہے پھر اس پر ناز کیا جاتا ہے۔ اب اس میں تو آپکا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ یعنی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،محترمہ آپ شدید غلط فہمی کا شکار ہیں؛پاکستانی عوام اس تصویر کو دیکھ کرغصے میں ہیں کہ کس طرح ایک سندیافتہ مجرم نے نظام کا مذاق اڑایا اور فرارہوگیا،اس تصویر نے پھر ثابت کردیا کہ آپکا ہر بیان جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے چاہے اپنی جائداد بارے ہو یا صحت بارے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا خوف؟ ایک جھوٹ بول کر بھاگی ہوئی شخصیت سے کیا خوف ہو سکتا ہے کسی کو۔آپ خوفزدہ ہیں کہ کس طرح بچائیں لوٹی ہوئی دولت سے بنائی لندن کی وہ پراپرٹیاں جو آپ کی کبھی تھی نہیں۔خوفزدہ تو وہ ہیں جن کہ بیٹے سمدھی بتیجھے لوٹ مار کے مقدمات میں مفرور ہیں۔ڈریں آپ لوگ اللہ کی سزا سے۔

مزید :

قومی -