”رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ نہیں ہو گا“ بالآخر آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے بھی غیر رسمی طور پر تصدیق کر دی

”رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ نہیں ہو گا“ بالآخر آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے بھی غیر رسمی ...
”رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ نہیں ہو گا“ بالآخر آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے بھی غیر رسمی طور پر تصدیق کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے غیر رسمی طور پر تصدیق کی ہے کہ رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہو گا اور اس کیساتھ ہی آئندہ سال فروری، مارچ یا اکتوبر، نومبر میں نئی ونڈوز کی نشاندہی بھی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ویڈیو کال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیون رابرٹس نے کہا کہ اکتوبر، نومبر میں میگا ایونٹ کروانے کی امید کرتے رہے ہیں لیکن اب کہا جاسکتا ہے کہ یہ ہائی رسک ہوگا جبکہ اس کیساتھ ہی انہوں نے آئندہ سال فروری، مارچ یا اکتوبر،نومبر میں نئی ونڈوز کی نشاندہی بھی کی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2020ءآسٹریلیا میں شیڈول ہے جبکہ 2021ءکا میزبان بھارت ہے اور اگر آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ ملتوی کرکے اگلے سال کروایا جاتا ہے تو بھارت کو بھی ایک سال کی تاخیر گوارا کرنا ہوگی جس کیلئے وہ آمادہ نظر نہیں آتا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی کوشش ہے کہ رواں سال ورلڈ کپ ملتوی کیا جائے تاکہ اسے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کروانے کا موقع مل سکے اور آسٹریلیا میگا ایونٹ کی میزبانی اکتوبر 2022ءمیں کرے۔

مزید :

کھیل -