پاکستان کے بعد ایک اور ملک نے بھی اپنی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی منظوری دیدی، شائقین کرکٹ کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

پاکستان کے بعد ایک اور ملک نے بھی اپنی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی منظوری دیدی، ...
پاکستان کے بعد ایک اور ملک نے بھی اپنی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی منظوری دیدی، شائقین کرکٹ کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

  

کنگسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی باضابطہ منظوری دیدی ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جولائی میں سیریز یقینی نظر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جون میں شیڈول تھی تاہم کورونا وائرس کے سبب کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے سے اب جولائی میں ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کی طرف سے سیریز کے مجوزہ پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیاہے جس میں چارٹرز فلائٹس کا استعمال، ٹیسٹنگ اور کھلاڑیوں کو باِئیوسیکیور ماحول میں رکھاجائے گا اور میچز خالی سٹیڈیمز میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو اس مجوزہ پلان پر کوئی اعتراض نہیں جس کے بعد ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی منظوری دیدی گئی ہے البتہ اس سلسلے میں حکومتی عہدیداروں سے بھی اجازت لی جائے گی جس کے بعد ہی ٹیم کی روانگی سے متعلق شیڈول کو حتمی شکل دی جا سکے گی۔

مزید :

کھیل -