انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا؟ ...
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچز اور اتنے ہی ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے اور اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کی ٹریننگ کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور پی سی بی حکام کی مشاورت جاری ہے جس کے بعد دورہ انگلینڈ کیلئے 25 سے 27 کھلاڑیوں کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سکواڈ میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کیساتھ ایمرجنگ کیٹیگری کے تینوں کھلاڑی بھی شامل ہوں گے جبکہ تینوں فارمیٹ کے حالیہ سکواڈزکا حصہ رہنے والے کرکٹرزکوبھی کیمپ میں بلایاجائے گا، تربیتی کیمپ 7جون سے شروع ہوگا۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق، پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم اور دیگر متعلقہ حکام یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بائیو سیکیور ماحول میں کتنے کھلاڑیوں کو رکھنامناسب ہو گا، رہائشی سہولیات ناکافی ہونے پر متبادل انتظام کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ منتخب کرکٹرز کو جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ روانگی سے قبل لاہور میں قرنطینہ ٹریننگ کرنا ہے جس کیلئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں جبکہ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی تقریباً تین مہینے بائیو سیکیور ماحول میں گزاریں گے اور اس کے بعد ہی وہ اپنے اپنے گھروں کو جا سکیں گے، اس کے باوجود تمام کھلاڑیوں نے ہی دورے کیلئے دستیابی ظاہر کی ہے۔

مزید :

کھیل -