”متنازع انٹرویو کیوں دیا“ قومی کھلاڑی کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کے قوی امکانات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اعلیٰ حکام کیخلاف متنازع انٹرویو دینے پر قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد بٹ کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیرکو پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے دفاتر کھلنے کے بعد ان سے آن لائن انٹرویو پر وضاحت طلب کی جائے گی جس میں انہوں نے فیڈریشن،کوچز اور سابق اولمپینز کیخلاف نامناسب الفاظ استعمال کئے تھے، نائب کپتان عماد بٹ کا کہنا تھا کہ ہاکی کوبہتر کرنا پاکستانی کوچز کے بس کی بات نہیں، ملکی کوچزصرف باتیں کرسکتے ہیں۔
عماد بٹ نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ اولمپینز ابھی تک نوجوان کھلاڑیوں میں اپنا ٹیلنٹ منتقل نہیں کر سکے، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سفارش اور پسند وناپسند پر منتخب کی جاتی ہے، میرٹ نام کی کوئی چیزنظرنہیں آتی۔