ہندو پنڈت نے خواب دیکھ کر کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے آدمی کی بلی چڑھا دی، اس کو قتل کردیا

ہندو پنڈت نے خواب دیکھ کر کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے آدمی کی بلی چڑھا دی، اس ...
ہندو پنڈت نے خواب دیکھ کر کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے آدمی کی بلی چڑھا دی، اس کو قتل کردیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہندوپنڈت نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ایک آدمی کی بلی چڑھا دی۔ میل آن لائن کے مطابق زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کر دینے والا یہ ہولناک واقعہ بھارتی ریاست اوڑیسا کے شہر کوتیک میں پیش آیا ہے جہاں سنساری اوجھا نامی اس پنڈت نے دیوی کو خوش کرنے کے لیے52سالہ سروج کمار پردھان نامی شخص کو مندر لیجا کر کلہاڑے سے اس کا سر دھڑ سے الگ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پنڈت نے خواب دیکھا تھا۔ اس کے خواب میں براہمنی دیوی آئی جس نے اسے ایک انسان کی بلی چڑھانے کو کہا اور کہا کہ اس کے بعد وہ کورونا وائرس کا خاتمہ کر دے گی۔ تاہم ناراسنگھ پور پولیس کا کہنا ہے کہ پنڈت کا مقتول کے ساتھ کافی عرصے سے جھگڑا چلا آرہا تھا اور واقعے کی رات پنڈت نے شراب بھی پی رکھی تھی چنانچہ اس نے ذاتی عناد کی وجہ سے پردھان کو قتل کیا۔ قتل کے اگلے روز پولیس نے پنڈت کو گرفتار کرکے اس سے کلہاڑا بھی برآمد کر لیا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -