’میری موم بتی کہاں گئی‘ سکول میں پڑھانے والی استانی کا موم بتی جلانے کے بعد بہن سے سوال، پھر حقیقت سامنے آئی تو شرم سے پانی پانی ہوگئی، آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

’میری موم بتی کہاں گئی‘ سکول میں پڑھانے والی استانی کا موم بتی جلانے کے بعد ...
’میری موم بتی کہاں گئی‘ سکول میں پڑھانے والی استانی کا موم بتی جلانے کے بعد بہن سے سوال، پھر حقیقت سامنے آئی تو شرم سے پانی پانی ہوگئی، آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے اپنی نرسری ٹیچر بہن کو خوشبودار موم بتی کا تحفہ دیا۔ رات کو ٹیچر صاحبہ نے موم بتی جلائی جو چار گھنٹے بعد ہی ختم ہو گئی اور اس نے بہن کو فون ملا کر پوچھنا شروع کر دیا کہ اس کی موم بتی کہاں غائب ہو گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 18سالہ ایمی کو اس کی بہن شارلٹ ہیکرمین نے خوشبودار موم بتی کا تحفہ دیا تھا۔ ایمی کا خیال تھا کہ چھوٹے سی پیالی میں موجود موم ہمیشہ جلتا رہے گا لیکن وہ چار گھنٹے بعد ہی جل کر ختم ہو گیا جس پر وہ حیران رہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایمی نے افسردہ ہو کر اپنی بہن کو فون کر دیا اور پوچھا کہ موم بتی کا موم کہاں غائب ہو گیا ہے تو ہنستے ہنستے شارلٹ کے پیٹ میں بل پڑ گئے۔ شارلٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ایمی نے کبھی موم بتی نہیں خریدی اور جلائی تھی چنانچہ اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ موم جل کر ختم ہو جاتا ہے۔ جب میں نے اسے حقیقت بتائی تو وہ شرمندہ سی ہو گئی اور رعب جھاڑنے لگی کہ جب میں نے اسے تحفہ دیا تو یہ کیوں نہیں بتایا کہ موم ختم بھی ہو جاتا ہے۔ یہ کہتے ہوئے اس نے مجھے نئی موم بتی تحفے میں دینے کا حکم بھی دے دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -