کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کا شرمناک ترین میلا انٹرنیٹ پر منعقد کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کا شرمناک ترین میلا انٹرنیٹ پر منعقد کرنے کا ...
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کا شرمناک ترین میلا انٹرنیٹ پر منعقد کرنے کا اعلان

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں ہر سال دنیا کا شرمناک ترین میلہ منعقد ہوتا ہے جس میں پرتشدد جنسی تعلق سے لے کر ہر نوع کی خباثت کی جاتی ہے۔ اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے یہ میلہ نہیں ہو سکتا تھا چنانچہ منتظمین نے انٹرنیٹ پر یہ شرمناک میلہ سجانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق منتظمین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”لندن سے برلن تک اس بار آپ پروفیشنل ڈومینینٹ ماسٹر پیٹر کو آن لائن جوائن کر سکتے ہیں۔“

بیان میں بتایا گیا کہ اس بار بھی میلے میں جنسیت اور جنسی آزادی کا جشن منایا جائے گا۔ اس سائبر سیشن میں شہوت انگیز آرٹ پرفارمنسز ہوں گی۔ بیان میں میلے کے شرکاءکو ڈریس کوڈ بھی بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ویب کیم کے ذریعے میلے میں شرکت کے خواہش مند لوگ لیٹکس، ربڑ، پی وی سی، چمڑے، دھات، نائیلون وغیرہ کی مصنوعات اور زیرجامے پہنیں گے۔کلب کے پرموٹر جیمی ایچ پی کا کہنا تھا کہ ”ہر سال میلے میں دنیا بھر سے 600سے زائد لوگ شریک ہوتے تھے تاہم اس بار سائبر سیشن میں توقع کی جا رہی ہے کہ 3ہزار کے لگ بھگ لوگ شریک ہوں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -