بھارت میں سینکڑوں چمگادڑیں اچانک مردہ حالت میں آسمان سے گرنے لگیں، وجہ بھی سامنے آگئی

بھارت میں سینکڑوں چمگادڑیں اچانک مردہ حالت میں آسمان سے گرنے لگیں، وجہ بھی ...
بھارت میں سینکڑوں چمگادڑیں اچانک مردہ حالت میں آسمان سے گرنے لگیں، وجہ بھی سامنے آگئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سینکڑوں کی تعداد میں چمگادڑیں مر کر آسمان سے زمین پر گرنے لگی ہیں، جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق چمگادڑیں گرنے کے واقعات بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آ رہے ہیں جہاں سے لوگ ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔ پہلی بار چمگادڑ کے مر کر گرنے کی ویڈیو 26مئی کو پوسٹ کی گئی تھی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کسی طرح کی قدرتی آفت کا پیش خیمہ ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ یہ ان چمگادڑوں کے مرنے کی وجہ درجہ حرارت کا بہت زیادہ بڑھ جانا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران اترپردیش میں درجہ حرارت اچانک بڑھ کر 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے اور ممکنہ طور پر چمگادڑوں کے مر کر زمین پر گرنے کی یہی وجہ ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مرنے والی چمگادڑوں کے ٹیسٹ کروا رہے ہیں جن کے نتائج آنے کے بعد ہی ان کی موت کی حتمی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -