چور چوری کرتا گرفتار، لیکن اس کی کہانی اتنی دردناک کہ پولیس نے سنی تو اس کے خاندان والوں کے لیے راشن خرید لیا

چور چوری کرتا گرفتار، لیکن اس کی کہانی اتنی دردناک کہ پولیس نے سنی تو اس کے ...
چور چوری کرتا گرفتار، لیکن اس کی کہانی اتنی دردناک کہ پولیس نے سنی تو اس کے خاندان والوں کے لیے راشن خرید لیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک چور چوری کرتا ہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا لیکن جب پولیس والوں نے اس کی کہانی سنی تو تڑپ اٹھے اور اس کے خاندان والوں کے لیے راشن خرید کر بھجوا دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر اندور میں پیش آیا ہے جہاں ملزم ویشو ویہار کالونی میں ایک گھر میں چوری کے لیے گھسا اور پکڑا گیا۔

سب انسپکٹر کلپنا چوہان کا کہنا تھا کہ ”جب اس چور کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اس کی نوکری چلی گئی ہے اور گھر میں فاقے آگئے ہیں۔ چور نے بتایا کہ بچوں کی بھوک نے اسے چوری پر مجبور کیا۔ ہم نے اس کے دعوے کی تصدیق کے لیے پولیس کی ایک ٹیم اس کے گھر بھجوائی جس نے آ کر تصدیق کی کہ وہ شخص سچ بول رہا تھا اور واقعی اس کے بچے بھوک سے بلک رہے تھے۔ اس پر ہم نے راشن خرید کر اس کے گھر والوں کو بھجوایا اور اسے رہا کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -