حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کا حملہ، مولانا فضل الرحمان نے بڑا مطالبہ کردیا

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کا حملہ، مولانا فضل الرحمان نے ...
حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کا حملہ، مولانا فضل الرحمان نے بڑا مطالبہ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ " شام میں خلیفہ ششم حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کی مرقد پر شر پسندوں کے ہاتھوں شھادت اور بے حرمتی والے واقعے سے امت مسلمہ کے دل و دماغ لرز اٹھے ہیں ، اسلامی دنیا اور او آئی سی تنظیم فورا ایکشن لے ، مزار مبارک کی اصل حالت میں بحالی کو یقینی بنائیں اور ذمہ داروں کو عبرت کا نشانہ بنائیں۔"

خیال رہےکہ شام کے صوبہ ادلب کے شمال مشرقی علاقے میں مسلمانوں کے خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مزارپر شر پسندوں نے بدھ کو حملہ کیا  تھا ۔ شرپسندوں نے حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ، ان کی اہلیہ حضرت فاطمہؒ اور ان کے خادم کی سے  ان کے اجساد مبارک کو نکال کر ان کی بے حرمتی کی تھی۔

مزید :

قومی -