ن لیگی رہنما طلال چوہدری ڈاکٹر شہباز گل پر برس پڑے،ایسا سنگین الزام عائد کر دیا کہ سن کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا

ن لیگی رہنما طلال چوہدری ڈاکٹر شہباز گل پر برس پڑے،ایسا سنگین الزام عائد کر ...
ن لیگی رہنما طلال چوہدری ڈاکٹر شہباز گل پر برس پڑے،ایسا سنگین الزام عائد کر دیا کہ سن کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے ڈاکٹر شہباز گل پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایسا سنگین ترین الزام عائد کر دیا ہے کہ جان کر ہر کوئی ہکا بکا رہ جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ڈاکٹر شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف عمران نیازی ہی خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سےنکالے گئے بدنام کردار شہباز گل کو ترجمانی کی نوکری دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل اب یہ نہ کہہ دے ایشیاء کی جدید ترین پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری شہباز شریف نے نہیں عمران نیازی نے بنائی؟ شہباز گل یہ نہ کہہ دیں کہ قلب اور گردوں کے ہسپتال شہباز شریف نے نہیں، عمران نیازی نے بنائے ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز گل یہ نہ کہہ دیں کی پنجاب میں 56 ہسپتال اور ڈی ایچ کیوز عمران نیازی نے بنائے ہیں شہباز گل بتائے کہ7 سال میں خیبر پختونخواہ میں عمران نیازی کو کسی ہسپتال میں ایک نیا کمرہ بنانے کی توفیق بھی نہ مل سکی۔

مزید :

قومی -