سابق کپتان عامر سہیل نے وسیم خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں

سابق کپتان عامر سہیل نے وسیم خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی ...
سابق کپتان عامر سہیل نے وسیم خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شاہ خرچیوں پرانگلیاں اٹھنے لگی ہیں اور سابق کپتان عامر سہیل نے ممکنہ مالی بحران کے باوجود نئی تقرریوں پر سخت اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (وسیم خان) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرکٹ بورڈز ان دنوں اپنے اخراجات اور ملازمین کی تعداد کم کر رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس نے سب کی مالی پوزیشنز کو نقصان پہنچایا ہے لیکن پی سی بی میں متواتر نئی بھرتیاں ہو رہی ہیں جس پر سابق ٹیسٹ اوپنر عامر سہیل سخت ناخوش ہیں جنہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ممکنہ مالی بحران کے باوجود پی سی بی میں دھڑا دھڑ نئی تقرریوں حیران کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وسیم خان نے انگلینڈ میں کیا کارنامہ سرانجام دیا تھا کہ ان کو پی سی بی میں چیف ایگزیکٹیو مقررکردیا گیا، انہیں پاکستان کرکٹ اور سیاست کا کوئی علم ہے کہ ان کے آنے سے یہاں دودھ کی نہریں بہنے لگتیں،وسیم خان کو لانے کی صرف ایک وجہ ہو سکتی تھی کہ وہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ساتھ اچھے تعلقات کے سبب انگلش ٹیم کو پاکستان لانے میں کامیاب ہو جاتے لیکن ایسا بھی ممکن نہ ہو سکے گا۔

عامر سہیل نے کہا کہ ایم سی سی کی ٹیم کے پاکستان آنے میں صحافی قمراحمد کا بڑا اہم کردار تھا، وہ پاکستان کرکٹ سے بڑا لگاﺅ رکھتے ہیں، انہوں نے ایم سی سی کی مینجمنٹ کو ٹیم بھجوانے کیلئے قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، مگر حیرت کی بات ہے کہ پی سی بی نے ان کی خدمات کا ذکر تک کرنا گوارا نہیں کیا۔ وسیم خان نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا اس کے کیا نتائج سامنے آئے ہیں، اگر کوئی چیز سامنے آئی تو مجھے بتائی جائے۔

مزید :

کھیل -