نیازی حکومت پاکستانیوں کے۔۔۔عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکے گا

نیازی حکومت پاکستانیوں کے۔۔۔عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ کوئی تصور بھی ...
نیازی حکومت پاکستانیوں کے۔۔۔عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ  (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چور،چور کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے والے آج رجسٹرڈ چور ثابت ہو گئے ہیں،چینی اور آٹا چوروں نے بیانات بھی چوری کرنا شروع کردیے ہیں،کاشتکار ٹڈی دل کی تباہ کاریاں کا شور مچارہے ہیں لیکن  حکمرانوں کو شہبازشریف کی فکر پڑی ہے، چینی چور چوہا جلد پہاڑ کے نیچے آنے والا ہے،نیازی حکومت پاکستانیوں کےلئے ٹڈی دل بن چکی۔

تفصیلات کےمطابق عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر اطلاعات  فیاض  الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چور،چور کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے والےآج رجسٹرڈ چور ثابت ہو گئے ہیں، نیازی کے اپنے لگائے ڈی جی ایف آئی اے نے چینی چوری کا ٹھپہ لگادیا ہے، چینی اور آٹا چوروں نے بیانات بھی چوری کرنا شروع کردیے ہیں۔انہوں نےکہاکہ ٹڈی دل حکومت فصلوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، نیازی حکومت پاکستانیوں کےلئے ٹڈی دل بن چکی ہے،ٹڈی دل حکومت نے معیشت کو بھی ٹڈی دل لگادی ہے،بزداراورنیازی ملک و قوم کےلئےٹڈی دل سے بھی زیادہ خطرناک بن چکےہیں،چینی چوروں کاٹولہ اب ٹڈی دل اور کرونا کے پیچھے چھپ رہا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کاشتکار ٹڈی دل کی تباہ کاریاں کا شور مچارہے ہیں لیکن  حکمرانوں کو شہبازشریف کی فکر پڑی ہے،شہبازشریف ہرقسم کےاحتساب کاسامناکررہےہیں،چینی چور وزیراعظم اپنےکرسی کےپیچھےچھپ رہا ہے،بکرے کی ماں زیادہ دیر تک خیرنہیں مناسکتی،چینی چورچوہاجلد پہاڑ کے نیچے آنے والا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -