آپس کی لڑائی، والدین نے 2  ماہ کے بچے کے سر میں  پیچ کس گھسادیا

آپس کی لڑائی، والدین نے 2  ماہ کے بچے کے سر میں  پیچ کس گھسادیا
آپس کی لڑائی، والدین نے 2  ماہ کے بچے کے سر میں  پیچ کس گھسادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں والدین نے آپس کی لڑائی میں 2 ماہ کے بچے کے سر میں پیچ کس گھسادیا جس کے نتیجے میں اس کی کھوپڑی ٹوٹ گئی، بچے کو ہسپتال جبکہ والدین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ریاست نارتھ کیرولائنا میں  والدین کے درمیان آپس میں لڑائی ہورہی تھی ، اس دوران باپ نے 2 ماہ کے شیر خوار کو گود میں اٹھایا ہوا تھا کہ بچے کی ماں نے اچانک پیچ کس کے ساتھ حملہ کردیا۔  خاتون کا نشانہ خطا ہوگیا اور پیچ کس سیدھا 2 ماہ کے بچے کی کھوپڑی میں گھس گیا، پولیس کی آمد پر بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے،  پولیس نے میاں بیوی کو جیل منتقل کردیا تاہم انہیں جلد ہی ضمانت پر رہائی مل گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -