قرنطینہ سے فرار نوجوان کو پکڑ کر کھیتوں میں آئسولیٹ کردیا گیا، ایسی خبر آگئی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

قرنطینہ سے فرار نوجوان کو پکڑ کر کھیتوں میں آئسولیٹ کردیا گیا، ایسی خبر ...
قرنطینہ سے فرار نوجوان کو پکڑ کر کھیتوں میں آئسولیٹ کردیا گیا، ایسی خبر آگئی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے قرنطینہ سنٹر سے فرار ہونے والے نوجوان کو ماموں کانجن سے پکڑ کر کھیتوں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ماموں کانجن کے گاؤں 508 سے تعلق رکھنے والا نوجوان  2 مئی کو دبئی سے کراچی پہنچا تھا جہاں اس کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ نوجوان کو کراچی میں ہی قرنطینہ کردیا گیا لیکن 19 مئی کو وہ اہلکاروں کی نظر بچا کر قرنطینہ سے فرار ہو کر اپنے گاؤں پہنچ گیا۔

نوجوان کو کئی روز تک تلاش کرنے کے بعد اس کے گاؤں سے پکڑ لیا گیا۔ محکمہ صحت کے عملے نے نوجوان کو گاؤں کے کھیتوں میں قرنطینہ کردیا جبکہ اس کے والد، والدہ اور 2 بھائیوں کو گھر میں آئسولیٹ کرکے ان کے سیمپل ٹیسٹ کیلئے بھیج دیے گئے ہیں۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ جس نوجوان کو کھیت میں قرنطینہ کیا گیا ہے اس کے فرار کا راستہ روکنے کیلئے پولیس اور محکمہ صحت کے عملے کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اس کے گھر پر بھی اہلکار موجود ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -