ماریہ میمن کے بعد ایک اور اینکر پرسن اور ملک کے معروف صحافی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ماریہ میمن کے بعد ایک اور اینکر پرسن اور ملک کے معروف صحافی کا کورونا ٹیسٹ ...
ماریہ میمن کے بعد ایک اور اینکر پرسن اور ملک کے معروف صحافی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے،وزیر مملکت شہر یار آفریدی سمیت کئی حکومتی وزرا،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور سیاستدانوں سمیت درجنوں صحافی بھی اس موذی مرض کا شکار ہو چکے ہیں ،معروف خاتون اینکر پرسن ماریہ میمن کے بعد ملک کے سینئر صحافی،نجی ٹی وی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور مشہور اینکر پرسن نصراللہ ملک بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور نجی ٹی وی کے اینکر پرسن نصر اللہ ملک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اُنہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔دو روز قبل نصر اللہ ملک کو کھانسی ،بخار اور سانس میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے انہیں فوری الخدمت لیب سے کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا جس پر نصراللہ ملک نے ٹیسٹ کروایا تو ان کی رپورٹ مثبت آئی جس پر فوری طور پر سینئر صحافی نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔نصر اللہ ملک کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہئے کہ اس موذی وباسے خود کو اور اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھنے کے لئے جس حد تک ممکن ہو حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کریں ۔

یاد رہے کہ گذشتہ شب "نیو ٹی وی" پر نصر اللہ ملک نے اپنا پروگرام بھی نہیں کیا تھا اور ان کی معروف اینکر سلمان حیدر نے "لائیو وِد نصراللہ ملک" ہوسٹ کیا تھا اور اگلے دو روز بھی سلمان حیدر ہی نصراللہ ملک کی جگہ پر پروگرام کریں گے ۔