کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور ہسپتالوں میں جگہ بھی ۔۔۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے تشویش ناک صورتحال سے آگاہ کر دیا

کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور ہسپتالوں میں جگہ بھی ۔۔۔ڈاکٹر ...
کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور ہسپتالوں میں جگہ بھی ۔۔۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے تشویش ناک صورتحال سے آگاہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کی معلومات فراہمی کیلئے ویب سائٹ بنا دی، ایپ میں ہر ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں کی تفصیل موجود ہوگی، صوبے میں وائرس سے متاثر افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، ہسپتالوں میں جگہ نہیں رہی۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کورونا مریضوں کی معلومات فراہمی کیلئے ویب سائٹ بنا دی ہے، ایپ میں ہر ہسپتال میں دستیاب طبی سہولت سے متعلق تفصیل موجود ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنیوالے ریسکیو 1122 سے رابطہ کرسکتے ہیں، کورونا کے مریض کو بیڈ کیلئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا، کورونا کی روک تھام کیلئے مکمل اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کیلئے الگ کنٹرول روم بنایا ہے، ہمیں کورونا کے ساتھ ہی زندہ رہنا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا لوگوں میں شعور پیدا کرنے کیلئے حفاظتی تدابیر بتائی جائیں گی، امریکا جیسے ملک میں بھی لوگ روٹی کھانے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے ہاں غریب آدمی کو روٹی مل رہی ہے، دنیا بھر میں کورونا علاج کیلئے دوا تیار کرنیکی کوشش ہو رہی ہے، دنیا بھر میں کورونا وائرس کا کوئی ایکسپرٹ نہیں ہے۔وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا تمام حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے، میڈیا کو آگاہ رکھنے کیلئے ویب سائٹ بنائی ہے، پنجاب کے ہسپتالوں میں 27 ہزار بیڈز ہیں، صوبے میں وائرس سے متاثر افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، ہسپتالوں میں جگہ نہیں رہی، کورونا مریضوں کی معلومات فراہمی کیلئے ویب سائٹ بنائی گئی، صوبے میں کورونا کے 64 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -