مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مخالف ہیں:وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مخالف ہیں:وزیر ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مخالف ہیں:وزیر خارجہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیرمیں اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کی طرف توجہ دلانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خطوط لکھے گئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے عالمی ادارے کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ نے نے بھارت کی جانب سے لاگو کیا گیا ڈومیسائل قانون کو مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش قراردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ جموں وکشمیرڈومیسائل قانون بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

قومی -