اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم نے اپنا ہی ڈرون طیارہ مار گرایا

اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم نے اپنا ہی ڈرون طیارہ مار گرایا
اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم نے اپنا ہی ڈرون طیارہ مار گرایا

  

تل ابیب(ڈیلی پاکستا آن لائن )اسرائیل کا جدید ترین فضائی دفاعی نظام "آئرن ڈوم" اس کے شہروں کو راکٹ اور میزائلوں حملوں سے بچانے میں مرکز کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم غزہ کی پٹی کے خلاف حالیہ جنگ کے دوران میں آئرن ڈوم نے اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے کو بھی مار گرایا۔ اس بات کا انکشاف عکسری امور سے متعلق جریدے ’واچ ملٹری‘نے کیا ہے۔

جریدے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام کی بیٹریوں نے اس کا "اسکائی لارک" ماڈل کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا۔جریدے کا کہنا ہے کہ آئرن ڈوم کو بنیادی طور پر راکٹ اور میزائل حملوں کے خلاف دفاع کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا تاہم ثانوی طور پر یہ نزدیکی دائرہ کار میں موجود طیاروں کے خلاف کارروائی کی بھی محدود صلاحیت رکھتا ہے۔جریدے کے مطابق "اسکائی لارک" طیارے کی لاگت کم ہونے کے باوجود اس کا گرایا جانا اسرائیلی ذمے داران کے لیے بڑی تشویش کا باعث ہے۔ آئرن ڈوم نظام کی جانب سے گرائے جانے والے اس نوعیت کے ڈرون طیاروں کی تعداد ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -