پاکستان عوامی تحریک نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا 

پاکستان عوامی تحریک نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا 
پاکستان عوامی تحریک نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )  سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف نہ ملنے پر پاکستان عوامی تحریک نے  17 جون کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ  کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 جون کو ملک بھر کی تنظیمات اور کارکنان ضلعی سطح پر پرامن احتجاج کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں بھی انصاف کیلئے کوئی پیشرفت نہ ہوئی،منہاج القرآن کے قائد اور کارکنان کے خلاف درج جھوٹے مقدمات جوں کے توں موجود ہیں۔ جھوٹے مقدمات کے خاتمے کے لئے حکومتی شخصیات نے درجنوں بار وعدہ کیا مگر عملدرآمد نہیں ہوا۔اول روز سے مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش کروائی جائے لیکن نئی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ نے ڈیڑھ سال سے کام سے روک رکھا ہے۔

مزید :

قومی -