پی ڈی ایم نہیں رہی، اب یہ صرف ہم خیال گروپ ہے، فیصل کریم کنڈی نےاپوزیشن اتحاد کو  آئینہ دکھا دیا 

پی ڈی ایم نہیں رہی، اب یہ صرف ہم خیال گروپ ہے، فیصل کریم کنڈی نےاپوزیشن اتحاد ...
پی ڈی ایم نہیں رہی، اب یہ صرف ہم خیال گروپ ہے، فیصل کریم کنڈی نےاپوزیشن اتحاد کو  آئینہ دکھا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنمافیصل کریم کنڈی نےکہاہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم )نہیں رہی، اب یہ صرف ہم خیال گروپ ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل ہو کر کوئی درخواست لے کر کھڑے نہیں ہوئے، مریم نواز نے کہا حکومت پانچ  سال پورے کرے اس پر تو نوٹس نہیں ہوئے،اگر ہم سنجیدہ نہیں ہیں تو اسی غیر سنجیدہ پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلا کر پی ڈی ایم کی بنیاد رکھتی تھی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ڈی ایم کےساتھ ایک قدم چلنے کو بھی تیار نہیں ہیں لیکن ہمارے دروازے ہر اپوزیشن پارٹی کیلئے کھلے ہیں،پارلیمنٹ میں جو بھی چیز حکومت کیخلاف ہوگی اپوزیشن پارٹیوں کاساتھ دیں گے، پی ڈی ایم سے متعلق ہمارے تحفظات ہیں۔