امریکہ میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا

امریکہ میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا
امریکہ میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہونےسے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انجن والا  چھوٹا مسافرہ طیارہ  امریکی ریاست اوہائیو میں زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔مسافر طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں ایک پائلٹ اور ایک مسافر سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ریسکیو ادارے نے طیارے کے ملبے سے دو افراد کی لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ظاہر نہ کی گئی ہے۔