عوام کو ریلیف صرف پیپلز پارٹی کے دور میں ملا،عزیز الرحمن چن

عوام کو ریلیف صرف پیپلز پارٹی کے دور میں ملا،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف صرف پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ملا ہے پچھلے تین سالوں سے سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کے لئے خوار ہو رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 16 فیصد عوام غربت کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کے حصول تک میں مشکلات کا شکار ہیں۔ روٹی، کپڑا اور مکان عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کی تقدیر بدلنے میں ناکام ہوگئے۔ عمران خان کے ٹیم ورک کا یہ عالم ہے کہ معاشی ٹیم ایک دن فیصلہ کرتی ہے اور اگلے دن کابینہ اس فیصلے کو مسترد کردیتی ہے۔ تین سالہ اقتدار نے عمران خان کو بری طرح بے نقاب کردیا۔ عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دینے کی کوشش کی گئی۔ 90 روز میں سب اچھا کردینے والے عمران خان آج تین سال گزرنے کے بعد بھی کچھ نہ کرسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -