معیشت میں بہتری دیکھ کرحزب اختلاف پر سکتہ طاری ہے،ہمایوں اختر

معیشت میں بہتری دیکھ کرحزب اختلاف پر سکتہ طاری ہے،ہمایوں اختر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ معیشت کی مثبت گروتھ کے اعدادوشمار دیکھ کر حزب اختلاف پر ”سکتہ“ طاری ہے،پیشگی آگاہ کررہے ہیں انہیں اب اس طرح کے مزید سرپرائز ملیں گے، ادارہ شماریات مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کرے تو حزب اختلاف آنکھیں بند کر کے مہنگائی کا ڈھنڈورا پیٹتی ہے۔ این اے 131کے اکابرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بحالی اور سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔،صنعتی، زرعی پیداوار میں بہتری، ٹیکس ریونیو اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، جولائی تااپریل ترسیلات زر 29فیصد اضافے سے 24.2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، ملکی برآمدات6.5فیصد اضافے سے 21ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں، سابقہ حکومت 20ارب ڈالر کا پہاڑ جتنا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کر گئی جبکہ اب کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس ایک بار پھر80کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے، بڑی صنعتوں کی شرح نمومارچ میں 22.4فیصدتک پہنچ گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نموجولائی تا مارچ میں 9فیصد تک پہنچ گئی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑے ہیں۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طو رپر ٹیک آف کی پوزیشن میں ہے اور انشا اللہ آئندہ دو سالوں میں مجموعی گروتھ مزید کئی گنا بڑھے گی جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -