جعلی اعشاریوں سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی،پرویز رفیق

  جعلی اعشاریوں سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی،پرویز رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ایم پی اے پرویز رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کے جعلی اعشاریوں سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی نہ ہی عوام کو دھوکہ دیا جا سکتاہے اگر معیشت ٹھیک ہے تو مہنگائی میں اضافہ کیو ں ہورہا ہے، حکمرانوں کی بگ کرپشن کے چرچے زبان زد عام ہیں، رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جائے، رنگ روڈ منصوبے میں بھی چالاکی سے وہی کچھ کیا گیا جو چینی، آٹا سکینڈل سبسڈی میں کیا گیااس وقت مہنگائی مافیا غریب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔،حکومتی رٹ کہی نظر نہیں آرہی،ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف حکومتی کاروائیاں صرف جعلی فوٹو سیشن تک محدود ہیں،اشیاء ضروریہ عام آدمی کی قوت خرید سے باہرمرغی پانچ سوروپے کلو تک فرو خت ہو رہی ہے یہ ہے ان کی گڈ گورنینس۔