ایل ڈبلیو ایم سی کا مساجد اور تعلیمی اداروں میں خصوصی صفائی آپریشن

   ایل ڈبلیو ایم سی کا مساجد اور تعلیمی اداروں میں خصوصی صفائی آپریشن

  

 لاہور (جنر ل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنی ہفتہ وار مہم کے تحت خصوصی اقدامات کرتے ہوئے شہر کے بڑے حصے کو کوڑے سے پاک کر دیا گیاہے ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ''خدمت آپ کی دہلیز پر ''پروگرام کے تحت ہفتہ وار صفائی مہم کے نتیجے میں شہر سے اب تک20000ٹن سے زائد کوڑا اٹھایاجا چکا ہے۔ ہفتہ وارصفائی مہم کے تین دن میں ایل ڈبلیو ایم سی نے100سے زائدشکایات کا ازالہ کیا۔ شہر کے تمام ٹاؤنز میں مساجد اور تعلیمی اداروں میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔ شہر کے تعلیمی اداروں اور مساجد کی مکینیکل واشنگ، سکریپنگ اور سویپنگ بھی کی گئی ہفتہ وار صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہر میں صفائی آپریشن کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ یکساں معیا ر کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کے مطابق ادارہ اپنی تمام تر میسر شدہ مشینری کی مدد سے ہفتہ صفائی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے کوشاں ہے جبکہ عوامی آگاہی کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سوشل موبلائزرز براہ راست عوامی آگاہی پر مامور ہیں۔ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔عوام سے گزارش ہے کہ کوڑا سڑکوں پر پھینکنے کی بجائے، کنٹینرز میں ڈالیں یا ورکرز کے حوالے کریں۔ہفتہ صفائی کا انعقاد اہلیانِ لاہور کے لیے ہے اس خدمت کا بھر پور فائدہ اُٹھاتے ہوئے شہری ایل ڈبلیو ایم سی سے تعاون کی بھی یقین دہانی کروائیں۔صفائی کے متعلق شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن  1139پرارابطہ کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -