سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہاہے،شاہدہ احمد ملکہ

سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہاہے،شاہدہ احمد ملکہ

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد ملکہ نے کہاہے کہ سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہاہے اور ریکارڈ شیئرز کی خریدوفروخت ہو رہی ہے جو کہ پی ٹی آئی حکومت کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، دنیا پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کی معترف ہو رہی ہے، پاکستان کا آنے والا دور ترقی کا دور ہوگا، اپوزیشن کو ملکی ترقی اور حکومتی کامیابیاں ہضم نہیں ہو پا رہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت درست سمت میں جا رہی ہے ملک ترقی کے راستے پہ گامزن ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک دن بہ دن ترقی کر رہا ہے جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے اپنے دور حکومتوں میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کرپٹ مافیا سے واپس نکالی جا رہی ہے،1999سے 2017 تک ہونے والی 290 ارب کی وصولیوں کے برعکس نیب نے تحریک انصاف کے 3 سالہ دورِاقتدار (2018 تا 2020) میں 484 ارب روپے قوم کے لوٹے ہوئے واپس نکلوائے ہیں جب کوئی حکومت مجرموں کو تحفظ فراہم نہیں کرتی اور تفتیشی اداروں اور احتساب کی مشینری کو آزادی سے کام کرنے دیتی ہے تو اسی طرح کے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -