ریلوے افسران کی چیئرمین کو ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ پر بریفنگ

ریلوے افسران کی چیئرمین کو ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ پر بریفنگ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری /چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری /چیئرمین ریلویز کواجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مال بردار ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران موجود افسران نے چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی سے سیر حاصل بحث کی اور اپنی رائے کو بھی اُن کے سامنے رکھا اور انہیں اس سلسلے میں مزید وقت دیاکہ اس تمام پراسس میں پاکستان ریلویز کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے چیزوں کو مزید بہتر بنایا جائے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شامل ہونے والی کمپنیوں کے مفاد کو بھی سامنے رکھا جائے تاکہ کوئی کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز نثار احمد میمن، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سید مظہر علی شاہ، ایڈوائزر بزنس ڈویلپمنٹ فاروق حیدر شیخ، ڈی جی پلاننگ وزارت ریلوے عامر علی بلوچ، چیف مارکیٹنگ منیجر کاشف رشید یوسفانی کے علاوہ سینئرافسران کی شرکت۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -