حکومت کاروباری مراکز کیلئے بزنس بحالی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے،اکبر بٹ

  حکومت کاروباری مراکز کیلئے بزنس بحالی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے،اکبر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تاجر گروپ کے چیئرمین سپریم کونسل اکبر بٹ نے کہا ہے کہ نے نئے مالی سال 2021  22  کے بجٹ میں بزنس کمیونٹی کیلئے حکومت سے  ریلیف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکٹرز،بازار، مارکیٹیں، تاجر، ہول سیلر ریٹیلر بتدریج مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار سے تشویشناک حالات کا سامنا کررہے ہیں ۔ حکومت کاروباری مراکز کو نئے بجٹ میں خصوصی طور پر کورونا بزنس بحالی ریلیف پیکج دینے کا اعلان کرے۔کاروباری سرگرمیوں اور معاشی ارتقائی عمل کے پہئیے کی رفتار کو بہتر اور موثر بنانے کیلئے تاجروں کو مسائل اور آفت زدہ حالات سے نجات دلائی جائے۔ حکومت کاروباری امور میں بہتری اور ملک میں روزگار کے حالات کو درست سمت لانے کیلئے تاجر برادری کو بزنس فرینڈلی سازگار فضا فراہم کرے۔ ملک کے کروڑوں عوام اس وقت شدید معاشی بحران کا سامنا کررہے ہیں۔ کرونا وائرس کی کی ہولناک وبا نے کاروبار تباہ کردیئے ہیں۔ سفید پوش طبقے سے لے کر صنعتکار تاجر  اس کرونا بحران سے بری متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت تاجر برادری کیلئے ٹیکسوں میں کمی کا اعلان کرے تاکہ ملک میں پیدا معاشی جمود ٹوٹ سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -