شاہ عالم مارکیٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کے پلازے میں آتشزدگی

شاہ عالم مارکیٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کے پلازے میں آتشزدگی

  

لا ہو ر)کر ائم رپو رٹر)شاہ عالم مارکیٹ میں واقع ریڈی میڈ گارمنٹس کے پلازے میں آتشزدگی کا واقعہ، بچوں کے گارمنٹس کے پلازے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کے باعث تاجروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا گز شتہ روزدوپہر بارہ بجے شاہ عالم مارکیٹ میں واقع ریڈی میڈ گارمنٹس کے پلازے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا  آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے موقع پر پہنچ گئیں دوسرے فلور پر لگنے والی آگ نے ریڈی میڈ گارمنٹس اور دکانوں میں لگے اے سیز اور وائرنگ کو شدید نقصان پہنچایا آگ لگنے کی اطلاع پر صدر ریڈی میڈ گارمنٹس عمر جاوید بھی موقع پر پہنچے  ریسکیو کی سرتوڑ کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا آگ لگنے کا دوسرا واقعہ کوٹ لکھپت کچا جیل روڈ پر موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا  ریسکیو ٹیموں نے گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -