ایل ڈی اے افسران پر پلاٹ الاٹمنٹ جعلی سازی کیس کا مکمل چالان طلب

ایل ڈی اے افسران پر پلاٹ الاٹمنٹ جعلی سازی کیس کا مکمل چالان طلب

  

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن کی عدالت نے ایل ڈی اے کے افسران پر پلاٹ الاٹمنٹ جعلی سازی کیس کا مکمل چالان طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 9جون تک ملتوی کردی دوران سماعت عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے نامکمل چالان پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اینٹی کرپشن عدالت کے جج راجا ارشد علی نے کیس پر سماعت کی محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزمان کیخلاف 577/12 مقدمہ اینٹی کرپشن میں درج کررکھاہے  ایل ڈی اے کے سینئر افسران محمد میراج عارف یونس اور یوسف سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ملزمان نے جعل سازی کے ساتھ جوہر ٹاؤن میں گیارہ کنال سے زائد اراضی جعل سازی سے ٹرانسفر کی۔

مزید :

علاقائی -