کورونا کے آغاز کی تلاش کا عمل سیاست سے زہر آلود ہور ہا ہے:ڈبلیو ایچ او

کورونا کے آغاز کی تلاش کا عمل سیاست سے زہر آلود ہور ہا ہے:ڈبلیو ایچ او

  

 نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے نقطہ آغاز کی تلاش کی کوششوں کو سیاسی مداخلت سے نقصان پہنچ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان بائیڈن کی طرف سے ملکی انٹیلیجنس سے چین میں اس وائرس کے آغا سے متعلق رپورٹ طلب کرنے کے بعد سامنے آیا۔عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے نقطہ آغاز کی تفتیش کی کوششوں کو سیاست کی آمیزش سے پامال کیا جا رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت میں ایمرجنسیز یا ہنگامی حالات کے شعبے کے سربراہ مائیکل رائن نے صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ میں کہوں گا کہ سائنس کو سیاست سے الگ رکھا جائے اور ہمیں ان جوابات کو تلاش کرنے دیں جس کے لیے ہمیں مناسب اور مثبت ماحول کی ضرورت ہے۔ اس پورے عمل کو سیاست کی وجہ سے زہر آلود کیا جا رہا ہے۔

 ڈبلیو ایچ او 

مزید :

صفحہ اول -