25 اور 40ہزار کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کردی گئی

 25 اور 40ہزار کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کردی گئی

  

 اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے کی انعامی بانڈ کی منسوخی میں توسیع کردی۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 40 ہزار کا پرائز بانڈ 30 ستمبر 2021 تک کیش کروایا جا سکے گا۔خیال رہے کہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2020 تھی۔اسی طرح 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی آخری تاریخ 9 دسمبر 2020 تھی۔

مزید :

صفحہ اول -