حکومت کا لاہوریوں کیلئے 200نئی بسیں خریدنے کافیصلہ

  حکومت کا لاہوریوں کیلئے 200نئی بسیں خریدنے کافیصلہ

  

لاہور(آئی این پی) شہریوں کو کھٹارہ بسوں کی جگہ اب سفر کے لیے نئی بسیں ملیں گی،حکومت کا لاہوریوں کیلئے200نئی بسیں خریدنے کافیصلہ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے لاہوریوں کے لیے 200 نئی بسوں کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے جس  کے لیے نئے مالی سال میں ڈیڑھ ارب روپے کا فنڈ بجٹ مختص کرنے کی تجویز پیش کردی گئی، ٹرانسپورٹ کمپنی یہ نئی بسیں خرید کر لاہوریوں کو سفر کی سہولیات فراہم کرے گی۔ذرائع کیمطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نیتجاویز حکومت کو ارسال کردیں۔پنجاب حکومت لاہوریوں کو فی سفر کے لیے 90 روپے کی سبسڈی بھی دے گی،یہ بجٹ دو سو بسوں کے سالانہ اخراجات پر بھی استعمال ہوگا جبکہ ایک دن میں ایک بس کے اخراجات اور سبسڈی پر 21 ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے۔

نئی بسیں 

مزید :

صفحہ اول -