رواں سال 20لاکھ ٹن زیادہ گندم کی اپیداوار ہوئی، عام آدمی کو فائدہ ہوگا، فخرامام 

رواں سال 20لاکھ ٹن زیادہ گندم کی اپیداوار ہوئی، عام آدمی کو فائدہ ہوگا، ...

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام نے کہاہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 20لاکھ ٹن زیادہ گندم کی پیداوار ہوئی جس سے عام آدمی کو فائد ہ ہوگا، رواں سال 30لاکھ ٹن گندم در آمد کرینگے،مکئی کی پیداوار 8.4 ملین،چاول کی پیداوار 8.4 ملین اور گنے کی پیداوار 66 ملین ٹن رہی،سندھ میں زیادہ بارشوں کے باعث کپاس کی کھڑی فصل خراب ہو گئی،کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے،حکومت نے 6 ارب روپے صوبوں کو دیئے ہیں،آئندہ سال کیلئے کپاس کا 10.4 ملین بیلز ہدف رکھا ہے،آسٹریلیا نے دو مزید پلانٹس سے آم کی درآمد کی اجازت دی،امریکہ کے تمام ائیرپورٹ پر آم کی درآمد ہو سکے گی،مونگ، پیاز اور آلو کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، چھوٹے کسان کو کسان کارڈ فراہم کر نے کی کوشش کررہے ہیں،چھوٹے کسان کو بینک سے لنک کرنے سے بہت فائدہ ہو گا۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ذمہ داری سونپے ہوئے ایک سال ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پنجاب میں 20.9 ملین ٹن گندم کی پیداوار ہوئی،کپاس کی 4 ہزار 250 امدادی قیمت مقرر کرنے کی چار دفعہ کوشش کی مگر منظور نہیں ہو سکی،پاکستان کی آبادی کیلئے 155 کلو فی کس گندم کی ضروریات کا تعین کیا ہے،پنجاب حکومت نے 3.7 ملین ٹن گندم کی خریداری کی ہے،اب تک 5.4 ملین ٹن گندم کی خریداری ہو چکی،گندم کی قیمت سرکاری ریٹ 1800 روپے فی من سے زیادہ ہے۔

فخرامام 

مزید :

صفحہ آخر -