حکومت کا بجلی صافرین کو دی گئی اضافی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور(خبرنگار)حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو دی گئی اضافی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ، نیا ٹیرف آنے کے بعد لیسکو کے 2 کروڑ 20 لاکھ صارفین میں سے 80 فیصد صارفین سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سردیوں میں اضافی بجلی جمع ہونے پر صارفین کو اضافی یونٹ پر 50 فیصد رعایتی نرخوں پر بجلی استعمال کرنے کی خصوصی سبسڈی دے رکھی تھی جو کہ رواں سال کے اکتوبر تک کارآمد تھی مگر حکومت نے اب وہ سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے باعث لیسکو کے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے 80 فیصد صارفین اس 50 فیصد والی سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کے 2 کروڑ 20 لاکھ صارفین حکومتی سبسڈی حاصل کر رہے تھے جن میں سے 80 فیصد صارفین کے سبسڈی سے محروم ہو جانے پر باقی ایک کروڑ 39 لاکھ صارفین رہ جائیں گے جن کو نئے ممکنہ ٹیرف کے مطابق ہر ماہ 200 یونٹ کے بعد 300 سے 700 یونٹ کے استعمال پر 4 سلیپ میں تقسیم کر کے سبسڈی کے تحت بل وصول کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے سے متعلق نیپرا کو لکھ دیا ہے جس کا آئندہ چند روز تک جواب اورحتمی رپورٹ آنا متوقع ہے جس کے بعدنئے ٹیرٹ پر باقاعدہ عمل درآمد ہو گا۔دوسری جانب لیسکو کے ریونیو افسران کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس موسم سرما میں اضافی بجلی جمع ہونے پر سبسڈی دی گئی تھی جو کہ رواں سال کے اکتوبر تک ہے۔حکومت کی جانب سے اب یہ سبسڈی ختم ہونے اور موسم گرما میں بجلی کے زیادہ استعمال ہونے پر صارفین کو اضافی بلوں کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔
اضافی سبسڈی ختم