آئی ایس آئی کا صحافی اسد طورپر تشدد کے واقعہ سے مکمل لاتعلقی کا اظہار 

  آئی ایس آئی کا صحافی اسد طورپر تشدد کے واقعہ سے مکمل لاتعلقی کا اظہار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سیاسی رپورٹر)انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)نے صحافی اسد علی طورپر مبینہ تشدد کے واقعہ سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہفتہ کو اعلیٰ ترین سطح پر وزارت اطلاعات اور انٹر سروسز انٹیلی جنس کا رابطہ ہوا۔جس کے مطابق ایسے الزامات کا تسلسل ظاہر کرتا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت آئی ایس آئی کو ففتھ جنریشن وار فیئر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ادارہ سمجھتاہے کہ جب سی سی ٹی وی میں ملزمان کی شکلیں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں تو پھر تفتیش آگے بڑھنی چاہیے اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے،اس سلسلے میں تفتیشی اداروں سے مکمل تعاون کیا جائیگا۔ اعلامیہ کے مطابق بغیر ثبوت اداروں پر الزامات کی روش ختم ہونی چاہئے اس طرح کی منفی روایات ملک کے اداروں کے خلاف سازش کا حصہ ہیں اور جلد اصل کردار بے نقاب ہوں گے۔
آئی ایس آئی 

مزید :

صفحہ اول -