صدرر جنرل اسمبلی کاکشمیر پر بیان عالمی پلیٹ فارم کے شایان شان نہیں،بھارت 

صدرر جنرل اسمبلی کاکشمیر پر بیان عالمی پلیٹ فارم کے شایان شان نہیں،بھارت 

  

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدروولکان بوزکر کی جانب سے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر بھارت آگ بگولہ ہوگیا۔وولکان بوزکر نے حال ہی میں پاکستان کے تین روزہ دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود کے ہمرا پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مؤثر انداز میں اٹھائے۔انہیں اس وقت مزید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے مسئلہ کشمیر کو فلسطین کے برابر قرار دیا جس کے ساتھ زیادہ ہمدردیاں موجود ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندن باگچی نے اس پریس کانفرنس پراپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت نے بوزکر کے بیان کی 'شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کا یہ بیان کہ مسئلہ کو اقوام متحدہ میں شدت کے ساتھ اٹھانا پاکستان کی ذمہ داری ہے،ناقابل قبول ہے اور نہ ہی کسی اور عالمی تنازع سے اس کو تشبیہ دی جاسکتی ہے۔بھارتی ترجمان نے کہا کہ جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر گمراہ کن بیانات دیں تو وہ اپنے عہدے کی اچھی خدمت نہیں کر رہے ہیں، ان کا رویہ شرم ناک تھا اور عالمی پلیٹ فارم کے شایان شان نہیں تھا۔

بھارت

مزید :

صفحہ اول -