وزیر اعظم سندھ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، حلیم عادل شیخ 

 وزیر اعظم سندھ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، حلیم عادل شیخ 

  

کراچی (این این آئی)قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ سندھ کے معاملات پر وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ملاقات میں سندھ میں امن امان کی خراب صورتحال پر مرتب خصوصی رپورٹ بھی پیش کی اس وقت سندھ کی عوام کی نظریں وزیر اعظم عمران خان پر ہیں وزیر اعظم سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ حکومت نے ڈاکو راج اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے پانی کا ایشو چھوڑا ہوا ہے، سندھ کی زمینوں پر قبضے، بحریہ ٹاؤن اشوز سمیت دیگر مسائل کو عوام سے اوجھل رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہر دو تین ماہ بعد سندھ حکومت اس طرح کے معاملات کرتی ہے ہم سندھ اور سندھ کے لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، کل ارسا نے سندھ کے پارلیمینٹیرین کو بریفنگ دی پنجاب پانی چوری نہیں کررہا، گلیشئر کے نہ پگھلنے سے پانی کی کمی ضرور ہوئی ہے، روینوکلیکشن پر صوبوں کو این ایف سی کی تقسیم ہوتی ہے، کورونا کی وجہ سے ٹیکس کلیکشن کم ہوئی تو صوبوں کو پیسے کم ملے، جس پر بلاول نے شور کیا کہ سندھ کو 229 ارب پر ڈاکہ ڈالا گیا، پانی معاملے پر سندھ اور پنجاب کے درمیان لڑائی کرانے کی کوشش کی گئی، پیپلزپارٹی اس وقت ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے، پہلے جزائر کے معاملے پر سیاست اور اب پانی معاملے پر سیاست کی جارہی ہے۔ ڈاکو راج پر پردہ ڈالنے کے لیے سندھ کے لوگوں کے جذبات سے کھیلا جارہا ہے،  عادل شیخ نے مزید کہا ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے، من پسند افسران لگاکر صرف ڈرامہ کیا جارہا ہے، ڈی جی خان میں لادی گینگ کے خلاف آپریشن ہورہا ہے تو وہ نظر آرہا ہے، ناصر آفتاب اور سعود مگسی کے جانے کے بعد ڈاکو پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن صرف ڈرامہ ہے۔

حلیم عادل شیخ 

مزید :

صفحہ آخر -