اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی ملازمین کو پوری تنخواہ دینے سے معذرت 

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی ملازمین کو پوری تنخواہ دینے سے معذرت 

  

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے مالی مشکلات کے باعث ملازمین کو پوری تنخواہ دینے سے معذرت کرلی۔یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق جامعہ مئی کی پوری تنخواہ اور پنشن دینے سے قاصر ہے لہٰذا ملازمین کو مئی کی صرف بنیادی تنخواہ اور 50 فیصد پنشن دی جائے گی۔اسلامیہ کالج ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر دل نواز  کی نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ اسلامیہ کالج کے 110 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کونسل کی جانب سے یہ اعلامیہ رد کیا جاتا ہے، جامعات کی اس مالی حالت کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔

معذرت 

مزید :

صفحہ آخر -