طوفان کے باعث لیسکو ریجن میں 80 کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے

 طوفان کے باعث لیسکو ریجن میں 80 کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے

  

لاہور(خبرنگار) لاہور میں شدید طوفان کے باعث لیسکو ریجن میں 80 کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ جس سے بجلی کی سپلائی متاثر،بجلی منقطع ہونے پر صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا، موسم بہتر ہونے پر 60 فیڈر بحال، باقی پر بحالی کا رات گئے تک کام جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام آنے والے شدید طوفان کے باعث لیسکو 80 کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث متعدد علاقوں اقبال ٹاؤن، گرین ٹاؤن، کوٹ لکھپت، شالیمار لنک روڈ، تاجپورہ، ٹھوکر نیاز بیگ، کاہنہ، کینٹ ڈویژن سمیت دیگر سرکلز اور سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی تقریباً ایک گھنٹہ معطل رہی ۔ بجلی کی سپلائی بند ہونے پر صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق لیسکو کے فیلڈ سٹاف کو الرٹ کر دیا گیا تھا اور موسم بہتر ہونے پر 60 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے جبکہ باقی متاثرہ فیڈرزکی بحالی کے لئے کام جاری ہے ۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین کی ہدایت پر صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے فیلڈ عملہ ہر وقت متحرک ہے۔

 فیڈرز ٹرپ

مزید :

صفحہ آخر -